Bilawal Bhutto,gb election,election commission,democracy
15 نومبر 2020 (19:22) 2020-11-15

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات میں عوام نے جوش و خروش کا جو مظاہرہ کیا ہے یہ دراصل ان کی جمہوریت سے محبت ہے۔ اب یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی طرف سے کاسٹ کیا جانیوالا ایک ایک ووٹ گنے اور ایمانداری سے نتائج عوام تک پہنچائے۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کی باشعور عوام نے جس انداز میں انتخابات میں اپنے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا وہ دیدنی ہےاور اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ لوگ کتنے باشعور اور جمہوریت سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو ان جذبات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانےچاہیے کہ عوام کی طرف سے کاسٹ کیا جانیوالا ایک ایک ووٹ گنا جائے اور ہر ایک ووٹ جس کیلئے کوئی گھر سے نکلا وہ کاسٹ ہو۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور انتخابی مہم چلائی۔ انہوں نے ان انتخابات میں اپنی دلچسپی ظاہر کر کے اس کو بہت اہمیت کا حامل بنا دیا ہے اور پوری دنیا کی نظریں ان انتخابات کی طرف مرکوز ہو گئیں ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بھی ان انتخابات میں بھرپور سرگرمی دکھائی ۔


ای پیپر