Gilgit-Baltistan elections, Astore, polling process, Heavy snowfall
کیپشن:   فائل فوٹو
15 نومبر 2020 (09:11) 2020-11-15

استور میں شدید برفباری نے گلگت بلتستان انتخابات 2020 کے لیے نئی مشکلات کھڑی کر دیں ہیں۔ استور کے دو حلقوں میں پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق استور میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، استور کے بالائی علاقوں میں ایک فٹ کے قریب برفباری نے انتخابی نظام درہم برہم کر دیا ہے۔

شدید برفباری سے گلگت بلتستان کا آج ہونے والا انتخابی عمل شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، استور جی بی اے 13 حلقہ 1 کے بیشتر علاقوں میں برفباری سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق استور میں شدید برفباری کے باوجود انتخابی عمل کو روکنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں۔ جس طرح رات سے اس علاقے میں برفباری ہو رہی ہے ایسا لگ رہا تھا کہ شاید چیف الیکشن کمشنر صبح ان حلقوں میں انتخابی عمل کو رکوا دیں۔

اطلاعات کے مطابق استور میں موسم انتہائی سرد ہونے کے باوجود سیاسی پارہ اب بھی ہائی ہے اور ووٹر اپنے سیاسی رہنماوں کو ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔ اس شدید برفباری کا ایک نقصان یہ ہوگا کہ جس بڑی تعداد میں عوام کے باہر آنے اور ووٹ ڈالنے کی توقع پہلے کی جا رہی تھی اُس میں نمایاں کمی آسکتی ہے اور اگر برفباری کا سلسلہ تھم گیا تو خیال کیا جا رہا ہے کہ عوام 3 سے چار بجے اپنے نمائندوں کو ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکلے گے۔

ادھر نیو نیوز کے اینکر سلیمان حیدر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ ووٹ کی طاقت سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے کمر کس چکے ہیں۔ اینکر سلیمان حیدر کا مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے معذور افراد بھی الیکشن میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے بے چین ہیں اور وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ رہنما کو ووٹ ڈالیں گے۔


ای پیپر