نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست قابل سماعت قرار
15 نومبر 2019 (18:37) 2019-11-15

لاہور : نواز شریف کا نا م ای سی ایل سے غیر مشروط طریقے سے نکالنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے وفاق کا موقف مسترد کرتے ہوئے درخواست قابل سماعت قرار دیدیا ، عدالت نے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔ عدالت نے وفاق کا مﺅقف مسترد کردیا ہے۔ عدالت نے نوازشریف کی بیرون ملک جانے کی درخواست پرسماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔ درخواست پر سماعت کل بروز ہفتہ کو ساڑھے 11 بجے ہوگی۔


ای پیپر