نواز شریف کے حوالے سے بڑا خطرہ مول لیا جا رہا ہے : مریم اورنگزیب
15 نومبر 2019 (18:37) 2019-11-15

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی تشخیص کے بغیر سٹیرائڈز اور دیگر ادویات دے کر بہت بڑا خطرہ مول لیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شریف میڈکل بورڈ کے ڈاکٹرز کا اجلاس اور محمد نواز شریف کا کا تفصیلی معائنہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز نواز شریف کے جسم پر ادوایات کے ظاہر ہونے والے سائیڈ ایفیکٹس اور سوجن میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے پھر خبردار کیا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے میں مزید تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی تشخیص کے بغیر سٹیرائڈز اور دیگر ادویات دے کر بہت بڑا خطرہ مول لیا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ طبی لحاظ سے باربار اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز اور ادویات کے ردوبدل کے انتہائی خطرناک اثرات ہو رہے ہیں۔مرض کی تشخیص کے بغیر بیرون ملک منتقلی کی خاطر یہ خطرہ بار بار مول لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظرزیادہ دیر تک یہ طریقہ کار طبی طور پر جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ طبی لحاظ سے باربار اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز اور ادویات کے ردوبدل کے انتہائی خطرناک اثرات ہو رہے ہیں‘ڈاکٹرز نے پھر خبردار کیا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے میں مزید تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے‘ڈاکٹرزکو خدشہ ہے کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں ہارٹ اٹیک، گردوں اور دیگر اعضا کے متاثر ہونے کے خطرات میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔


ای پیپر