پلان بی میں مزید شدت آسکتی ہے، مولانا عطاءالرحمن
15 نومبر 2019 (17:31) 2019-11-15

مالاکنڈ:خیبرپختونخوا میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی سینیٹر مولانا عطاءالرحمان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے پلان بی میں مزید شدت دیکھنے میں آسکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مو¿قف پر قائم ہیں، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور حکومت کے جانے تک یہ جاری رہے گا۔سینیٹر مولانا عطاءالرحمان نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بے اختیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی کیا حیثیت ہے؟ ان میں ہمت ہے تو جی ٹی روڈ سے گزریں۔

انہوں نے کہا کہ کہیں پر بھی کارکنوں کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے تاہم اگر ایسا ہوا تو حالات خرابی کے ذمہ دار حکومت ہوگی۔


ای پیپر