فائل فوٹو

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سکول میں فائرنگ ، 2 طالب علم ہلاک
15 نومبر 2019 (14:36) 2019-11-15

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں سکول میں فائرنگ سے 2 طالب علم ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سکول میں فائرنگ کرنے والے طالب علم کی 16 ویں سالگرہ تھی کہ حملہ آور کی فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور 14 سالہ نوجوان لڑکا ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

حملہ آور نے خود کو بھی سر میں گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی جس کی حالت تشویش ناک ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ سکول میں کلاسز شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے کی گئی۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے نوجوان سے متعلق معلومات حاصل کرلی ہیں، واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


ای پیپر