photo by PCB twitter

پی ایس ایل: پلاٹینیم کے بعد ڈائمنڈ کیٹیگری کی فہرست جاری
15 نومبر 2019 (12:19) 2019-11-15

لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل اسٹار کی جگمگ، پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع۔ پلاٹینیم کے بعد ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل 58 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری۔

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن پاکستان میں ہو گا، جس کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ پلاٹینیم کیٹیگری کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل ڈائمنڈ کیٹیگری کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی، لِسٹ میں 58 کھلاڑی شامل ہیں۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں ڈیوڈ مالان، تمیم اقبال، ڈیرن سیمی، روی بوپارہ، نروشن ڈک والا، مستفیض الرحمٰن اور کرس گرین سمیت کئی اسٹارز کا پاکستان میں کھیلنے کا گرین سگنل۔ پی ایس ایل کی اگلی ایپی سوڈ پاکستان میں ریلیز ہو گی۔


ای پیپر