فائل فوٹو

'نواز شریف کے دماغ کی رگیں 50 سے 80 فی صد بند ہو چکی'
15 نومبر 2019 (11:29) 2019-11-15

لاہور: نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیراعظم کی حالت انتہائی تشویشناک قرار دے دی۔

نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی رگیں پچاس سے اسی فی صد بند ہو چکی ہیں۔ شوگر کی وجہ سے نواز شریف کے گردے کام نہیں کر رہے جبکہ ان کے پلیٹیلیٹس کیوں کم ہو رہے ہیں اس کی تشخیص نہیں ہو پا رہی۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں پلیٹیلیٹس کی کمی کی وجہ سے دل کا دورہ بھی پڑا۔ حکومتی میڈیکل بورڈ بھی اس نتیجے پر پہنچا کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا جس کی وجہ سے بورڈ نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کیلئے سفر کرنے کی سفارش کی۔ اس میں تاخیر نواز شریف کی صحت اور زندگی پر سنگین مضر اثرات مرتب کر سکتی ہے۔


ای پیپر