فائل فوٹو

حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی
15 نومبر 2019 (09:36) 2019-11-15

لاہور: معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے کی وجوہات بھی بتا دیں۔

ویڈیو پیغام میں حمزہ علی عباسی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اب اپنی زندگی اللہ تعالیٰ اور اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب اللہ تعالیٰ اور اسلام کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔ ویڈیو میں حمزہ علی عباسی نے مداحوں کو اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کے اس فیصلے کو مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں اداکارہ نیمل خاور سے شادی بھی کی تھی۔

خیال رہے رواں ماہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔


ای پیپر