Storm, threat, coastal areas, Sindh, Balochistan, Karachi
15 May 2021 (15:55) 2021-05-15

کراچی: کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تاؤتے طوفان کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری ، ماہی گیروں کو شکار پر جانے سے روک دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے مختلف جزیروں پر رہنے والے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ۔ اس کے علاوہ گہرے سمندر میں پہلے سے موجود ماہی گیروں کو فوری واپس بلانے کیلئے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

کراچی سے 1460 کلومیٹر دور سمندر میں ہوا کا کم دباؤ ہونے کے باعث سائیکلون بننے لگا ۔ آج سے تین روز تک کراچی اور ملحقہ علاقوں میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے شدید گرمی پڑئے گی ۔ 17 مئی سے ٹھٹھہ ، بدین ، تھر ، میرپور خاص ، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

حیدرآباد ، نوابشاہ ، جامشورو ، سکھر ، شکارپور ، دادو اور جیکب آباد میں گرج چمک اور گردآلود ہوائیں چل سکتی ہیں ۔

سمندری طوفان 18 مئی کو جوبن پر ہوگا اور بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرا جائے گا ۔


ای پیپر