NCOC, important decision, lockdown, Asad Umar, PTI government
15 May 2021 (15:35) 2021-05-15

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ، اجلاس میں تمام بین الالصوبائی ، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ 16 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں ریلوے میں 70 فیصد سواریوں کے ساتھ آپریشنز کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ تمام کاروباری مراکز 17 مئی سے رات 8 بجے تک کھلے رہ سکیں گے ۔ اس کے علاوہ 17 مئی سے تمام دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ روٹین ٹائم ٹیبل کے مطابق کام کیا جاسکے گا ۔ این سی او سی کا دوبارہ جائزہ اجلاس 19 مئی کو منعقد ہوگا ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہزار 467 ہوگئی ۔

ایس او پیز پر عملدرآمد کے نتیجے میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی ، 24 گھنٹے میں ایک ہزار 531 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، ملک بھر میں 30 ہزار 248 ٹیسٹ کئے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.06 فیصد رہی ، 2 چھٹیوں کے بعد پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر آج سے دوبارہ کھل جائیں گے ۔


ای پیپر