Rana Sanaullah, Sheikh Rashid, video statement, Shehbaz Sharif, PM Imran Khan
15 May 2021 (15:02) 2021-05-15

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے وزیرداخلہ شیخ رشید کے ویڈیو بیان کو جھوٹا قرار دیدیا ، کہتے ہیں کہ شیخ رشید دفتر کھول کے آٹا ، چینی ، ایل این جی ، رنگ روڈ چوروں کو ای سی ایل پر ڈالیں اور ویڈیو بیان جاری کریں ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عید والے دن عمران خان اور پوری کی پوری کابینہ نے توہینِ عدالت کی ، انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جھوٹ بول رہا ہے ، عدالت کے حکم کے باوجود عید والے دن دفتر کھلوا کے غیر قانونی سمری سرکولیٹ کی گئی ، شیدے اور اس کے باس کی ٹلی ’کھڑک‘ چکی ہے ، قوم جلد تماشہ دیکھی گی ۔

پنجاب کے صدر نے کہا کہ آٹے ، چینی ، رنگ روڈ کے چوروں کی پوری حکومت شہباز شریف کے خوف سے ”کھڑک“ رہی ہے ۔ "کاٹھا انگریز“ روزانہ ای سی ایل میں شہباز شریف کا نام شامل کرنے سے متعلق سفید جھوٹ بولتا ہے ۔

رانا ثناہ اللہ نے کہا کہ باس کے اشارے پر عید کے دن بھی چپڑاسی ای سی ایل میں نام شامل کرانے میں مصروف تھا ، انہواں نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے میں تبدیلی سے اربوں کی ڈکیتی کرنے والے عمران نیازی اینڈ کرپٹ کمپنی کو گرفتار کیا جائے ۔


ای پیپر