Protests, Israeli bombing, Palestine, Hamas, UN, US, Pakistan
15 May 2021 (10:16) 2021-05-15

پن ہیگن: فلسطین پر اسرائیل کی بمباری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ، ڈنمارک کے دارالحکومت کو پن ہیگن میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر فلسطین کے حامیوں کا مظاہرہ ، صیہونی فورسز کے جنگی جرائم کی مذمت کی ۔

پولیس نے مظاہرین کو آگے جانے سے روک دیا جس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا ، جواب میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کی شیلنگ کی اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ۔

دوسری جانب اسرائیل نے فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپ پر بھی بمباری کی ہے ، حماس نے میزائل حملوں میں فلسطینیوں کی شہادت کو قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے ۔ غزہ کے نواح میں پناہ گزین کیمپ الشاتی پر اسرائیلی فوج نے ہفتے کی صبح بمباری کی جس میں چھ بچوں اور دو خواتین سمیت 8 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے ۔

حماس کے ترجمان ہزیم قاسم کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے ، بیت المقدس اور غزہ پر حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل مزاحمت کے مقابلے میں ناکام ہوگیا ہے ۔


ای پیپر