Corona situation, India, 3,890 deaths, WHO, Pakistan, NCOC
15 May 2021 (10:02) 2021-05-15

نیو دہلی: بھارت میں کورونا کی صورتحال ابتر ، آج نئے 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ، مزید 3 ہزار 890 افراد جان سے گئے ۔

گوا کے ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی رکنے پر مزید 13 مریض ہلاک ہوئے ، ہسپتال میں 4 دن میں مرنے والوں کی تعداد 74 ہو گئی ، ممبئی میں اموات بڑھنے پر آخری رسومات کے لیے جگہ کم پڑ گئی ۔

ادھر ، یورپی یونین اور کینیڈا سمیت مختلف ملکوں سے امداد بھارت پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہزار 467 ہوگئی ۔

ایس او پیز پر عملدرآمد کے نتیجے میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی ، 24 گھنٹے میں ایک ہزار 531 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، ملک بھر میں 30 ہزار 248 ٹیسٹ کئے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.06 فیصد رہی ، 2 چھٹیوں کے بعد پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر آج سے دوبارہ کھل جائیں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز 48 اموات ہوئیں جبکہ 2517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ تیسری لہر میں کورونا کے مریضوں اور اموات کمی ریکارڈ کی گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا تھا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 569 تک پہنچ گئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 106 ، سندھ 2 لاکھ 96 ہزار 364 اور خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 26 ہزار 403 کورونا مریض موجود ہیں ، بلوچستان 23 ہزار 778 جبکہ گلگت بلتستان میں 5 ہزار 414 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔


ای پیپر