اسرائیل کا نیا خوفناک منصوبہ
15 May 2020 (21:24) 2020-05-15

برسلز :یورپی یونین کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ اس بارے میں بحث کر رہے ہیں کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے مزید حصوں کو ضم کرنے کے اسرائیلی منصوبوں پر کیا موقف اختیار کیا جائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطاسبق یورپی بلاک کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے کہاکہ اس معاملے پر مختلف وزرا کی رائے بھی منقسم ہے۔ اسرائیل میں نئی کولیشن حکومت اتوار کو حلف اٹھائے گی۔

معاہدے کے تحت مغربی کنارے کے مزید حصوں کو ضم کرنے کا منصوبہ یکم جولائی تک پیش کیا جا سکتا ہے۔ یورپی یونین مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی آباد کاری کی ایک عرصے سے مذمت کرتی آئی ہے۔


ای پیپر