کیا امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پڑینگے ؟چین کا اہم بیان
15 May 2020 (21:16) 2020-05-15

بیجنگ:تعلقات منقطع کرنے کی امریکی صدر کی دھمکی کے رد عمل میں چین نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے مابین اچھے اور مستحکم باہمی تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی یومیہ بریفنگ میں کہا گیا کہ بہتر تعلقات استوار کرنے کے لیے امریکا کو چین کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ قبل ازیں نشر کردہ اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو ایک مرتبہ پھر وائرس کے پھیلا کا ذمہ دار قرار دیا۔

ٹرمپ کے بقول چینی حکام نے ابتدائی دنوں میں وائرس کی شدت اور اس کے پھیلا کے حوالے سے اہم معلومات پر پردہ ڈالا، جس کی وجہ سے بعد میں اسے سنبھالا نہ جا سکا۔ انہوں نے اس انٹرویو میں چین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی بھی دی۔


ای پیپر