کورونا کا پتہ لگانے کے لیے جدید ترین اسمارٹ ہیلمٹ متعارف
15 May 2020 (20:53) 2020-05-15

روم :اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے اسمارٹ ہیلمٹ کا استعمال شروع کردیاگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں پہلی بار لوگوں میں کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے اسمارٹ ہیلمٹ کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروادی گئی ہے۔اس اسمارٹ ہیلمٹ میں ایک انفرا ریڈ کیمرا اور تھرمو اسکینر نصب ہے جو ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں اور ملازمین کا درجہ حرارت اسکین کرنے اور کورونا کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سے قبل یہ ٹیکنالوجی دبئی میں استعمال کی جا چکی ہے اور یوں متحدہ عرب امارات خطے میں سب سے پہلے یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا ملک بن چکا ہے۔


ای پیپر