کیا مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے ؟سٹیٹ بینک کی بڑی خبر
15 May 2020 (17:24) 2020-05-15

کراچی :ملک کی بدلتی معاشی صورتحال کے پیش ن ظر سٹیٹ بینک آف پاکستا ن نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ایک فیصد کمی کے بعد شرح سود 8 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں شرح سود میں 5.25 فیصد کمی کی جاچکی ہے،سٹیٹ بینک کے مطابق رواں برس مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہنے کا امکان ہے، اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق کورونا کے سبب اچھوتے چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ وبا کی نوعیت غیر معاشی ہے، شرح سود میں کمی معاشی سست روی ختم نہیں کرسکتی لیکن رقم کی قلت کا مسئلہ حل کرسکتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ اوراپریل میں ٹیکس آمدن میں 15فیصدکی بڑی کمی ہوئی، رواں مالی سال کی چوتھی سہہ ماہی میں خسارےمیں بڑےاضافےکاخدشہ ہے،چیلنجزکےباوجودکرنٹ اکاؤنٹ خسارےقابومیں رہنےکاامکان ہے۔


ای پیپر