file photo

ٹرمپ نے کورونا کیخلاف بنائی گئی ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں
15 May 2020 (13:02) 2020-05-15

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے خلاف بنائی گئی ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔

امریکی صدر، عالمی ادارہ صحت سمیت تمام ڈاکٹروں کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرتے ہوئے ، ماسک و گلوز پہنے بنا فیکٹری کے دورے پر پہنچ گئے۔ امریکی صدر اس سے قبل بھی کئی بار ایسا کر چکے ہیں، امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے بھی گزشتہ دنوں ماسک پہنے بنا ایک ہسپتال کا دورہ کیا تھا۔


ای پیپر