فائل فوٹو

نیب نے میرے خلاف کارروائی کرنی ہے تو ضرور کرے: غلام سرور خان
15 May 2020 (12:18) 2020-05-15

اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نیب نے میرے خلاف کارروائی کرنی ہے تو ضرور کرے، میں اپوزیشن کی طرح نیب کو برا نہیں کہوں گا۔ انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو پنجاب میں جواب دیتے ہوئے کہا 'جنہاں کھادیاں گاجراں ڈھیڈ اوہناں دے پیڑ'۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 14 سے 22 مئی تک 7 ہزار پاکستانیوں کو واپس ملک لا رہے ہیں۔ غلام سرور خان نے مزید کہا کہ کورونا سے اے ایس ایف اور ایوی ایشن کے بھی 16 لوگ شہید ہوئے، دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔


ای پیپر