فائل فوٹو

چند ہفتوں میں کورونا کی دوا پاکستان میں بننا شروع ہوگی: ڈاکٹر ظفر مرزا
15 May 2020 (12:00) 2020-05-15

اسلام آباد: کورونا وائرس کے علاج میں بڑی پیش رفت، مہلک وائرس کے مریضوں کیلئے مؤثر دوا دریافت کرلی گئی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی گلیڈ نے اینٹی وائرل دوائی کی پاکستان کو بنانے کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق دنیا بھر میں 5 کمپنیز کو دوا بنانے کی اجازت دی گئی جس میں پاکستان سرفہرست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں بنائی گئی دوا "ری میڈیسویر" کے استعمال سے مرض کی شدت میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔ چند ہفتے میں کورونا کی دوا پاکستان میں بننا شروع ہو جائے گی، پاکستان سے یہ دوا 127 ممالک کو ایکسپورٹ کی جاسکے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ طبی عملے کی تربیت کا انتظام کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی تعاون سے بنائی گئی دستاویزی فلم کا بھی اجرا کر دیا گیا۔


ای پیپر