file photo

دنیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ تین ہزار 405 ہو گئی
15 May 2020 (11:03) 2020-05-15

لندن: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ تین ہزار 405 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

امریکہ میں مزید 1 ہزار 715 ہلاکتوں کے بعد تعداد 86 ہزار 912 ہو گئی جبکہ 27 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آگئے، برازیل میں مزید 835 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، برطانیہ میں 428، اٹلی میں 262 اسپین میں 217 جبکہ میکسکو میں 294 مزید افراد ہلاک ہوئے، روس میں 93 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

دوسری جانب اب تک 17 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔


ای پیپر