Image Source : Yahoo

تیل کی دریافت سے متعلق اچھی خبر۔۔۔
15 May 2019 (23:15) 2019-05-15

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ تیل کی تلاش کیلئے جاری ڈرلنگ میں اب چند دن رہ گئے ہیں، ہفتہ دس دن تک حتمی نتائج سامنے آ جائیں گے، پانچ ہزار 474 میٹر تک ڈرلنگ ہونے پر پریشر سگنل ملا ہے، تیل اور گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کا کام ابھی مکمل نہیں ہو ا، ساڑھے 5 ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کا عمل جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں تیل اور گیس کی ممکنہ دریافت کے اصل حقائق کے بارے میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے واضح کر دیا ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے بتایا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔ 5 ہزار 474 میٹر تک ڈرلنگ ہونے پر پریشر سگنل ملا ہے۔ ساڑھے 5 ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کا عمل جاری رہے گا۔

وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بتایا کہ یہ پریشر مختلف مقامات سے ریلیز ہوا ہے، جس سے اچھی خبر کی امید ہے۔ پریشر سگنلز پر بلو آٹ پری وینٹر کیپ انسٹال کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پریشر کی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کر کے دوبارہ ڈرلنگ شروع کر دی ہے۔ تیل کی دریافت کا حقیقی تعین ساڑھے 5 ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل ہونے پر ہوگا۔


ای پیپر