Image Source : Screenshot

خادم حسین رضوری کی رہائی سے متعلق اہم خبر آگئی
15 مئی 2019 (22:37) 2019-05-15

لاہور :تحریک لبیک خادم حسین رضوی کو بالآخر رہا کر دیا گیا ، خادم حسین رضوی پر بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات در ج تھے ۔

تفصیلات کے مطابق خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل کے دوسرے گیٹ سے نکالا گیا، خادم حسین رضوی 3ماہ 22دن کوٹ لکھپت جیل میں رہے ،رہائی کے موقع پر کوٹ لکھپت جیل کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

گزشتہ دنوں ہی پیرافضل قادری نے ججزاورفوج کے خلاف متنازع تقریرپرمعافی مانگتے ہوئے تحریک لبیک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔


ای پیپر