امریکہ کی بھارت کو F-21 جنگی طیاروں کی پیشکش
15 مئی 2019 (22:20) 2019-05-15

واشنگٹن: امریکا کی سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے بھارت کو ایف-21 جنگی طیارے بنا کر دینے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے بھارت کو ایف-21 جنگی طیارے بنا کر دینے کی پیشکش کردی، جو صرف مخصوص بھارت کے لیے ہی تیار کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت کی جانب سے 18 ارب ڈالر کے ایک سو 14 جنگی طیارے خریدنے کی کوششیں جاری ہیں جس کے لیے ٹینڈرز بھی جاری کیے گئے جو حالیہ دور میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی ڈیل ہیں۔

امریکی کمپنی لوک ہیڈ مارٹن کا ایف-21، بوئنگ کا ایف اے - 18، ڈیسالٹ ایویشن کا رافیل، یورپی کمپنی کا یورو فائٹر ٹائفون، روس کا مگ 35 اور سوئیڈش کمپنی ساب کا گریپن، وہ طیارے ہیں جن کی خریداری میں بھارت دلچسپی رکھتا ہے۔مذکورہ ٹینڈرز کے پیش نظر لوک ہیڈ مارٹن کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے طویل مدتی بین الاقوامی دفاعی شراکت داری کے لیے پر عزم ہے۔


ای پیپر