ایم بی بی ایس میں داخلے کا اختیار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو دیدیا گیا
15 مئی 2019 (22:09) 2019-05-15

لاہور:حکومت نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کا اختیار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو دے دیا، اب تمام سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلے یو ایچ ایس کے زیر انتظام ہونگے۔

حکومت کی جانب سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قواعد و ضوابط کے تحت رواں برس ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات کے انعقاد سمیت داخلوں کا اختیار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو سونپ دیا گیا۔

یو ایچ ایس تمام سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز میں داخلے شفاف میرٹ پر ہونگے یو ایچ ایس کی جانب سے اب ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ اور ایڈمشن کے حتمی شیڈول کا تعین کیا جائے گا۔


ای پیپر