ایران سے کشیدگی....امریکہ جنگی طیارے اِن ایکشن
15 May 2019 (20:20) 2019-05-15

واشنگٹن : ایران سے کشیدگی کے بعد امریکا نے مزیدجنگی طیارے خلیج ملک پہنچا دیئے۔

امریکااورایران کے درمیان ممکنہ محاذ آرائی کا خدشہ پیدا ہوگا،امریکی فوج نےبی 52جنگی طیاروں کے بعد ایف 15اورایف 35جہازبھی خلیجی ملکوں کے اڈوں پر پہنچادیئے۔ادھر ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے جوابی ردعمل میں کہا کہ نہ توہم جنگ چاہتے ہیں اورنہ امریکاتاہم جاری محاذآرائی میں امریکاہی کو دستبردارہونا پڑے گا۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوبھی جنگ سے انکاری نظرآئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کےساتھ جنگ نہیں کرناچاہتاہے لیکن اگرامریکہ کے مفادات پرحملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دےگا۔


ای پیپر