جماعت الدعوۃ کے رہنما عبدالرحمن مکی گرفتار
15 مئی 2019 (19:39) 2019-05-15

اسلام آباد: کالعدم جماعت الدعوہ کے نائب امیر اور سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی مولانا عبد الرحمن مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیاگیا ،مولانا عبدالرحمن مکی کی نقص امن عامہ کے تحت گرفتاری عمل میں لائی گئی،عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈا ون کے سلسلے میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈا ون کے سلسلے میں کی گئی جب کہ انہیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مولانا عبد الرحمان نے کا لعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈا ون پر گوجرانوالہ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی اور انہوں نے عوام سے اپنی تنظیم 'فلاح انسانیت' کے نام پر چندے کی اپیل بھی کی۔وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ مولانا عبدالرحمان مکی نے ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


ای پیپر