Image Source : Facebook

افطار کیلئے جوس فریج میں کیوں نہیں رکھا ؟خاوند کا بیوی پر چاقو سے حملہ
15 مئی 2019 (18:16) 2019-05-15

کویت:کویت میں ایک شخص نے اپنی بیوی پر صرف اس لیے چاقو سے حملہ کر دیا کہ اس نے افطار کیلئے تیار کیا جانیوالا جوس فریج میں کیوں نہیں رکھا ،در حقیقت روزہ کا اصل مقصد بھی برداشت کا سبق دیتا ہے لیکن حیران کن طور پر اس شخص نے برداشت ،تحمل اور نرمی کا کوئی سبق اپنے پورے دن کے سبق سے حاصل نہیں کیا ۔

رپورٹ کے مطابق روزہ دار خاوند نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ جوس فریج میں رکھ دے تاکہ افطار کے وقت تک ٹھنڈا ہو جائے۔ تاہم جب افطار کے وقت بیوی نے اس کے آگے جوس لا کر رکھا تو وہ صحیح طرح سے ٹھنڈا نہیں تھا،جس پر روزہ دار خاوند آگ بگولہ ہو گیا اور بیوی پر بیہمانہ تشدد کیساتھ چاقو سے حملہ بھی کر دیا ۔


ای پیپر