Image Source : Facebook

طالبان نے امریکہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
15 مئی 2019 (17:25) 2019-05-15

کابل : طالبان نے ایک دفعہ پھر امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرتے ہوئے مذاکرات میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا ،افغانستان میں امریکہ کے سفیر کے اعتراف نے امریکی بے بسی کی کہانی سنا دی ،امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ قطر میں طالبان کیساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اب تک قطر میں امریکہ ، طالبان اور افغان حکومت کے چھ دور ہو چکے لیکن کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا ،انھوں نے کہا کہ طالبان افغانستان کی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

حکومت افغانستان کو امید تھی کہامریکہ افغان فریقوں میں مذاکرات کا کوئی راستہ نکال سکتا ہے تاہم امریکی سفیر کے بیان سے طالبان کے مقابلے میں امریکہ کی بے بسی کو ظاہر کر رہا ہے۔

طالبان کے مذاکراتی وفد کے سربراہ نے بھی ذرائع ابلاغ سے گفتکو میں کہا تھا کہ امریکہ ، افغانستان میں شکست کھا چکا ہے اور افغانستان سے واپس جانے کے سوا اس کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے۔


ای پیپر