Image Source : Facebook WA

وسیم اکر م کے بیٹے کی زبردست انٹری ،تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
15 مئی 2019 (17:05) 2019-05-15

کراچی :دنیائے کرکٹ کے نامور آل راﺅنڈر وسیم اکرم نے اپنے بیٹے کی گریجو یشن مکمل ہو نے پر اپنے جذبات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ”یہ دنیا تمہارے قدموں میں ہے جس کی بنیاد ڈل چکی ہے “۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم نے بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے پر فخر محسوس کرتے ہوئے ٹوئٹر پر تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے بیٹے ڈگری وصول کر رہے ہیں.

اس موقع پر سابق کپتان نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ والدین اولاد کو سب سے بڑا تحفہ جو دے سکتے ہیں وہ تعلیم ہے اور آج تمہاری وجہ سے بہت فخر ہے، یہ دنیا تمہارے قدموں میں ہے جس کی بنیاد ڈل چکی ہے‘۔ وسیم اکرم نے آخر میں لکھا کہ مجھے امید ہے کہ تم اپنے خوابوں کو پورا کروگے اور خوشیوں سے بھرا مستقبل بناﺅ گے۔


ای پیپر