فوٹو بشکریہ فیس بک

اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مزید مہنگا
15 مئی 2019 (14:17) 2019-05-15

کراچی :آئی ایم ایف سے قرضہ کی منظوری اور معاہدے کے بعد عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ حکومت کو بھی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر مسلسل تنقید کا سامنا ہے تاہم اب ڈالر بھی اوپن مارکیٹ میں پرواز کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مزید مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 146 روپے کا فروخت ہو رہا ہے جبکہ دوسری جانب انٹر بینک میں اس کی قیمت مستحکم ہے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 141 روپے 39 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔


ای پیپر