Photo Pakistan weather forecast

بدھ سے جمعرات کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں بارش ہوگی: محکمہ موسمیات
15 مئی 2019 (12:20) 2019-05-15

لاہور: محکمہ موسمیات نے بدھ سے جمعرات کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کی نوید سنادی، کراچی میں بھی آج بادل برسنے کا امکان ہے۔

ماہ صیام میں روزہ داروں پر ابر رحمت برس پڑا، اندرون سندھ کے علاقوں سیہون شریف، اوباڑو، میہڑ، گڈو اور ڈہرکی جتوئی میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں ڈیرہ غازی خان، جام پور، احمد پور شرقیہ، لودھراں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ جہانیاں، ہارون آباد، بہاولنگر، پاکپتن، چشتیاں، ساہیوال سمیت مختلف علاقوں میں بھی رات گئے موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ احمد پور شرقیہ میں آندھی سے سائن بورڈ اکھڑ گئے۔

پنجاب، کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


ای پیپر