Photo Credit Yahoo

نواز شریف پر منی لانڈرنگ کا الزام ،چیئرمین نیب کو طلب کر لیا گیا
15 مئی 2018 (22:32)

اسلام آباد :قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا ہنگامی اجلاس بدھ کو ہوگا ۔ کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو سابق وزیر اعظم نواز شریف پر 4اعشاریہ9ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت منتقل کرنے کے الزام پر بریفنگ کیلئے طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا انتہائی اہم اجلاس چیئرمین چوہدری محمد اشرف کی زیر صدارت دوپہر اڑھائی بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔

کمیٹی میں چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال سابق وزیر اعظم نواز شریف پر 4اعشاریہ9ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت منتقل کرنے کے الزام پر بریفنگ دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کے رکن رانا محمد حیات کے مطالبے پر سپیکر نے معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوایا تھا۔


ای پیپر