Photo Credit Yahoo

 سحری و افطاری میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دیدیا
15 مئی 2018 (22:08) 2018-05-15

لاہور:لےسکو نے لاہور یوں کو رمضان کا تحفہ دےدےا‘لیسکو نے سحری و افطاری کے اوقات میں گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے صنعتی سیکٹر کی 10 گھنٹے بجلی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لیسکو حکام کے مطابق سحری و افطاری کے اوقات میں گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے صنعتی سیکٹرمیں شام چھ بجے سے لیکر صبح چار بجے تک بجلی بند رہے گی ۔

لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سحری و افطاری میں بجلی فراہم کرنے کے لئے بجلی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ دیگر اوقات میں ضرورت پڑنے پر لوڈشیڈنگ ہو گی۔


ای پیپر