Photo Credit Yahoo

سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہو گا ؟اعلان ہو گیا
15 مئی 2018 (21:44)

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 17 مئی بروز جمعرات کو ہوگا۔


خلیجی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آج 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے اب پہلا روزہ 17 مئی بروز جمعرات کو ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام الناس کھلی آنکھ یا خصوصی آلات سے چاند نظر آنے کی شہادت سپریم کورٹ میں رجسٹر کرائیں۔


سپریم کورٹ کی جانب سے چاند دیکھنے سے متعلق رویت ہلال کی نجی کمیٹیوں کو بھی تعاون کی ہدایت کی گئی تھی۔ سعودی عرب میں آج چاند کی رویت سے متعلق مختلف رائے سامنے آ رہی تھی۔ چاند کی شہادتیں ملنے کے بعد سپریم کورٹ نے ماہ رمضان المبارک کا اعلان کرنا تھا۔


ای پیپر