File Photo

انٹرنیشنل فلمی میلہ کانز میں ماہر ہ خان کی انٹری نے مداحوں پر سکتہ طاری کر دیا
15 مئی 2018 (17:50)

لاہور :پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے بھارت سمیت پوری دنیا میں مداحوں کا اپنا دیوانہ تو بنا لیالیکن اس دفعہ ان کی پرواز فرانس میں ہونے والی فلمی میلہ کانز کی طرف ہے ۔ماہرہ خان بھی کسی سے کم نہیں او ر جاتے ساتھ ہی تمام رونقیں سمیٹ لیں ۔


دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ " کانز فلم فیسٹیول"فرانس میں زور و شور سے جاری ہے جس میں پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود ہیں۔ہر دن ایک الگ انداز اور ملبوسات زیب تن ماہرہ خان نے پاکستانیوں کے دل تو جیتے ہی جیتے لیکن اس کے علاوہ انہیں بھارت سمیت دنیا بھر سے تعریفی پیغامات موصول ہورہے ہیں ۔


فیسٹول میں شرکت کے لئے حسینائیں فرانس کارخ کررہی ہیں، بالی ووڈحسیناو¿ں کے ساتھ ماہرہ خان کی خوبصورتی اور فیشن کے چرچے ہورہے ہیں۔ریڈ کارپٹ پر واک سے پہلے ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ، جس میں انھوں نے منفرد انداز اپناتے ہوئے فوٹوسیشن کرایا، جنہیں بہت سراہا جا رہا ہے۔اور کیوں نہ ہوں’ ماہرہ ہے ہی اتنی ’خوبصورت‘ کہ کوئی بھی تعریف کیے بنا رہ ہی نہ سکے۔


مگر یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ماہرہ نے پرانے ڈیزائن کا انتخاب کیوں کیا؟ کیا آپ کو معلوم ہے ماہرہ نے کانز میں جو شاندار کوسٹیومز زیب تن کیے ہیں ویسے ہی ڈیزائن حتیٰ کہ رنگ کے ملبوسات ان سے پہلے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی کئی اداکارائیں پہن چکی ہیں؟اس بارے میں سوشل میڈیا پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ آخر ایسا کیوں کیا گیا.یا یہ سب کسی طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ڈریسز لوریل کی انتظامیہ کی مشاورت سے تیار کئے گئے اور اس بارے میں ماہرہ سے رائے نہیں لی گئی۔


یاد رہے کہ ماہرہ خا ن فلم فیسٹیول کانز میں بین الاقوامی برانڈ لوریل پیرس کی برانڈ ایمبسیڈر کے طور پرپہلی بار پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔


ای پیپر