Photo Credit Yahoo

نیب نے نوازشریف کی 20 مئی کو طلبی کا نوٹس جاتی امرا کو وصول کرادیا
15 مئی 2018 (16:51)

لاہور: نیب لاہور کی ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی 20 مئی کو طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پر موصول کرادیا، نیب ٹیم کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ، ٹیم نے گیٹ پر ہی سیکیورٹی اسٹاف کو نوٹس موصول کرایا۔ منگل کو نیب لاہور کی ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی 20 مئی کو طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پر موصول کرادیا ہے ۔

نیب نوٹس کے مطابق میاں نوازشریف نے سڑک کی چوڑائی 20 سے 24 فٹ کرائی، ان کی وجہ سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنا پڑے۔ نیب کی ٹیم نوازشریف کی طلبی کا نوٹس وصول کرانے جاتی امرا پہنچی جہاں ٹیم کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، نیب ٹیم نے گیٹ پر ہی سیکیورٹی اسٹاف کو نوٹس موصول کرایا۔

واضح رہے قومی احتساب بیورو ( نیب )لاہور نے نوازشریف کو 20 مئی کو طلب کررکھا ہے، (ن)لیگ کے قائد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 1998 میں بطور وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رائے ونڈ سے جاتی امرا تک غیر قانونی سڑک تعمیر کرائی۔


ای پیپر