فائل فوٹو

پی ایس ایل کے آخری سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ آج ہوگا
15 مارچ 2020 (13:39) 2020-03-15

لاہور: پی ایس ایل کے آخری سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ آج ہوگا، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز مد مقابل ہوں گے جبکہ شام میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ دو بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ ملتان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ جبکہ قلندرز کے نومیچز میں آٹھ پوائنٹس ہیں لاہور قلندرز جیت گئے تو سیدھے سیمی فائنل میں ہار گئے تو کراچی کوئٹہ میچ کا انتظار کریں۔ اگر کوئٹہ، کراچی سے ہار گیا تو لاہور قلندرز سیمی فائنل کھیلیں گے۔

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ کراچی کی ٹیم بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ لاہور جیت گیا تو کوئٹہ چاہے جیتے یا ہارے چھٹی پکی۔


ای پیپر