Image Source: Twitter

برینٹن کا پاکستان سے کیا تعلق تھا ؟رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
15 مارچ 2019 (22:44) 2019-03-15

کرائسٹ چرچ :نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر حملہ کرکے 49 مسلمانوں کو شہید کرنے والے دہشتگرد کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ گزشتہ برس پاکستان بھی آیا تھا۔

برطانوی میڈیاکے مطابق نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلنے والا دہشتگرد برینٹن ٹیرنٹ 2011 کے بعد سے دنیا کے مختلف ممالک میں گھومتا رہا ہے۔

اس نے بٹ کوئین کی فروخت سے حاصل ہونے والے پیسوں سے شمالی کوریا، پاکستان ، جنوب مشرقی ایشیا، مشرقی ایشیا اور یورپ کا ٹور کیا۔

اس نے گزشتہ برس پاکستان کے بارے میں فیس بک پر ایک پوسٹ بھی کی تھی۔


ای پیپر