پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈکو جیت کیلئے پہاڑ جیسے رنز کا ہدف دیدیا
15 مارچ 2019 (21:11) 2019-03-15

کراچی :پی ایس ایل فور کے ایلمنیٹر راﺅنڈ کے آخری میچ میں پشاور زلمی نے تباہ کن بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو   215 رنز کا ٹارگٹ دیدیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا جو دیکھنے میں ان کیلئے مفید ثابت نا ہو ا اور پشاور زلمی نے پہاڑ جیسے رنز کا ہدف دیدیا ، پشاور زلمی کی طرف اوپننگ کامران اکمل اور امام الحق نے کی ،دونوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو ایک اچھا آغا ز دیا ،کامران اکمل نے 74رنز اور امام الحق 53رنز سکور کیے ۔

آخری تین اوورز میں پولاڈ اور ڈیرن سیمی نے بھی دھواں دار بیٹنگ کی ،پولارڈ 37رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے ،ڈیرن سیمی نے بھی شاندار 15گیندوں پر 30رنز سکور کیے ۔


ای پیپر