ماضی کی طرح اس بار بھی ہر حربہ ناکام ہو گا : آصف زرداری
15 مارچ 2019 (17:35) 2019-03-15

کراچی:سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

پیپلزپارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے وہ پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کرچکے ہیں۔ جیلیں ان کیلئے نئی نہیں اس لئے وہ بالکل نہیں ڈرتے اور ماضی کی طرح اس بار بھی ہر حربہ ناکام ہو گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کو اسلام آباد منتقل ہونے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا مقصد مجھے نہیں پتا لیکن قانونی ماہرین ضرور بتا سکتے ہیں ۔ 


ای پیپر