Image Source : Facebook

بھارت الیکشن سے قبل کچھ بھی کر سکتا ہے ،بروقت تیار رہنا ہو گا :وزیر اعظم
15 مارچ 2019 (17:15) 2019-03-15

باجوڑ: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ حل کرنے کیلئے بھارت کو ہمیشہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے ،انہوں نے عوام کو خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت الیکشن سے قبل کچھ بھی کر سکتا ہے ،ہم سب کو بروقت تیار رہنا ہو گا ،ہم امن چاہتے ہیں جس کیلئے ہم کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں اگر مودی چاہتا ہے تو ہم اس سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں ،طالبان سے بات چیت شروع ہو گئی ہے ،انشاءاللہ امن قائم ہو جائے گا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اس وقت صرف بڑے ڈاکوﺅں کو ہی خطرہ ہے ،جب بھی کرپشن کی بات کی جاتی ہے تو ان لوگوں کو جمہوریت خطرے میں نظر آنے لگ جاتی ہے ،انہوں نے کہا ملک میں سابقہ دو این آر او نے بیڑہ غرق کر دیا ،پچھلے دس سالوں میں عوام کے خون پیسے کی کمائی کا بے دردی سے استعمال کیا گیا ،قوم اب سمجھ دار ہو گئی ہے ،عمران خان نے یقین دلایا کہ کسی کرپٹ شخص سے کوئی مفاہمت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کسی قسم کا کسی کیساتھ این آر ہو گا ۔

باجوڑ کے عوام کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے عمران خان نے نوجوانوں کیلئے بہت جلد روزگار سکیم لا رہے ہیں،قبائلی علاقے کے لوگوں نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں ،ہم اس وقت معاشی طور پر بُرے وقت سے گزر رہے ہیں،ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں ،سرمایہ کاری سے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی ،ماضی میں پختونوں کے نام پر بہت سیاست ہو چکی ہے ۔


ای پیپر