پاکستانی عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں:فواد چوہدری
15 مارچ 2019 (13:55) 2019-03-15

اسلام آباد :وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پرحملے کی خبر سے مجھے جھٹکا لگا ہے تاہم پاکستانی عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پرحملے کی خبر سے مجھے جھٹکا لگا ہے، میں صدمے کا شکار ہوں، پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی۔

ہم اس درد اور کرب کی کیفیت سے آگاہ ہیں کیونکہ کچھ سال پہلے بھی پاکستان کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے40افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔


ای پیپر