کیابریگیڈ(ر) اسد منیر نے خود کشی کی ؟
15 مارچ 2019 (13:33) 2019-03-15

اسلام آباد:سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈئیر ( ر ) اسد منیر نے خود کشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بریگیڈئیر( ر ) اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے فلیٹ ہر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔پولیس کے مطابق اسد منیر نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی۔ گذشتہ روز نیب ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد منیر گذشتہ روز سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے۔

اسد منیر پر نیب اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف 11 میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اسد منیر نے کہا تھا کہ یہ نیبمیرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتی ۔ واضح رہے برگیڈئیر ( ر ) اسد منیر عسکری انٹیلی جنس ایجنسی پشاور کے ڈائیریکٹر بھی رہے۔ اسد منیر سی ڈی اے میں ممبر اسٹیٹ بھی رہ چکے ہیں۔


ای پیپر