زرداری اور فریال تالپور کیخلاف منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل
15 مارچ 2019 (12:55) 2019-03-15

کراچی:کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہفریال تالپور آج عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جبکہ دیگر ملزمان میں سے حسین لوائی، عبدالغنی مجید اور دیگر ملزمان بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش ہوئے.بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کی نیب کی درخواست منظور کرلی عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت مقدمے کے دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی ختم کردیں۔دوسری جانب بینکنگ کورٹ کے میگا منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد 3 ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق انور مجید کا بیٹا ملزم نمر مجید، ذوالقرنین اور علی کمال عدالت سے فرار ہوگئے جن کے تعاقب میں ایف آئی کی ٹیم روانہ ہوئی ہے.خیال رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران آصف علی زرداری کی جانب سے مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے پراعتراضات عدالت میں جمع کرائے گئے، آصف زرداری کے اعتراضات کی نقول نیب پراسیکیوٹرکو فراہم کی گئی تھی۔وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین نیب مقدمہ اسلام آباد منتقلی کی منظوری دے چکے ہیں، مقدمہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں منتقل کیا جا رہا ہے.

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے وکلا کے اعتراضات بلا جواز ہیں، اس مقدمے کا نیب ریفرنسز سے کلیدی تعلق ہے جبکہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق ملزمان کوشوکازکی ضرورت بھی نہیں. وکیل نیب نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کومقدمہ منتقل کرنے کا مکمل اختیار ہے، ملزمان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن16 اے کو دیکھنے کی ضرورت ہے.


ای پیپر