فوٹو بشکریہ فیس بک

بلاول بھٹو نریندر مودی کی زبان بول رہا ہے: شیخ رشید
15 مارچ 2019 (12:42) 2019-03-15

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے نئی پیشگوئی کردی، کہتے ہیں جو جھاڑو مارچ میں پھرنا تھا، اب مئی جون میں پھرے گا، سب چور پکڑے جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید بولے، بلاول بھٹو ، نریندر مودی کی زبان بول رہا ہے۔ مجھ پر تنقید کرنے والا کسی روز اپنے کپڑے پھاڑ کر تھانے چلا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر ریلوے نے ایل این جی اسیکنڈل میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف کرپشن کے ثبوت نیب راولپنڈی کے حوالے کر دیئے۔ کہتے ہیں سابق وزیر اعظم نے مہنگے داموں ایل این جی خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، نیت صاف ہے کوئی چالاکی نہیں کی۔

شیخ رشید نے واضح کر دیا کہ لوٹ مار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔


ای پیپر