آئندہ تین روز تک موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات
15 مارچ 2019 (12:03) 2019-03-15

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ تین روز تک موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ملک میں بارشوں کا سلسلہ بند ہونے کے بعد موسم سہانا ہو گیا، ہر طرف پھولوں کی بھینی خوشبو کے ڈیرے ہیں۔ لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں موسم بہار سے پھولوں اور پودوں کا رنگ ہی بدل گیا۔

دوسری جانب بالائی علاقوں میں برف پوش پہاڑوں کی سرزمین نے زرد رنگ کی چادر اوڑھ لی، گلگت بلتستان، کوہستان، گلیات اور مری سمیت پہاڑوں پر پتوں نے رنگ بدل لیے۔ موسم انتہائی خوبصورت ہوا تو وادیوں کے مختلف رنگ دیکھنے سیاح بھی پہنچ گئے۔

سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں کالام منفی 07، پارہ چنار منفی 04، مالم جبہ، استور منفی 03، ہنزہ اور مری منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر