Photo Al Arabiya

نیوزی لینڈ فائرنگ میں کسی پاکستانی کے شہید ہونے کی اطلاع نہیں ہے: ہائی کمشنر عبدالمالک
15 مارچ 2019 (11:32) 2019-03-15

اسلام آباد: پاکستان نے نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک کہتے ہیں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی حکام سے رابطے میں ہوں۔ فائرنگ واقعے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے حملے کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ کی جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹ کیا کہ نیوزی لینڈ حملے سے جھٹکا لگا، صدمے میں ہوں۔ ہم اس درد اور کرب کی کیفیت سے آگاہ ہیں۔ پاکستان کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں۔


ای پیپر