ارشد چائے والا نے شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف کر دیا
15 مارچ 2018 (22:43)

لاہور :شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ارشد چائے والا نے اپنی شادی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا ۔لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والے ارشد خان آج کل بڑے بڑے پراجیکٹس میں مصروف ہیں ۔جن میں معروف کمپنیوں کیساتھ فوٹو شوٹ ،ٹی وی کمرشل اور میوزک البم جیسے کام شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ خوبروچائے والا ارشد خان گذشتہ سال اس وقت مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچے تھے جب اسلام آباد کی ایک فوٹوگرافر نے ان کی تصویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر شیئر کی تھی۔ اس تصویر کے شیئر ہونے کے بعد ارشد خان راتوں رات انٹرنیٹ پر مشہور ہوگئے تھے۔

ارشد خان کو میڈیا میں بے حد پذیرائی ملی ، انہیں مارننگ شوز سمیت مختلف میوزک البم اور اشتہارات میں بھی کاسٹ کیا گیا۔ نیلی آنکھوں والے ارشد کی شہرت بھارت سمیت دنیا بھر میں پھیل گئی تھی اور بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان بھی ارشد کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے تھے۔ یہ بھی کہا گیا ارشد خان کے گانے کی ویڈیو کی وجہ سے اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں نے ان کے شوبز سے وابستہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس کے باعث ان پر شوبز کی دنیا سے دور رہنے کے لیے کافی دباو¿ بھی تھا۔تاہم ارشد خان ایک بار پھر شوبز کا حصہ بن چکے ہیں انہوں نے اس بات کا اعلان سوشل میڈیا اکاو¿نٹ کے ذریعے کیا،وہ اب ٹیلی ویڑن کی سیریلز اور پروگرام کا حصہ بن رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راتوں رات مشہور ہونیوالے ارشد چائے والا نے دلچسپ انکشاف کر دیا ۔ ارشد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت سی لڑکیوں نے شادی کا کہا ہے لیکن میں ان سے شادی نہیں کر سکتا۔ میں اپنے گھر والوں کی مرضی سے شادی کروں گا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد چائے والا نے کہا کہ میرے 17 بہن، بھائی ہیں اور والد نے دو شادیاں کی ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ میرے حصے میں شہرت کیوں آئی؟نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چائے بیچنے والے ارشد خان کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اب ارشد خان شہرت کی بلندیوں پر ہے کہ اب وہ مزید چائے نہیں بیچے گا۔

اب اس کو کئی بڑے کمپنیوں کی طرف سے سپانسرشپ ملنے کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی نجی ٹی وی چینلز نے اس کوانٹرویوز کے لئے دعوت بھی دی ہیں اور اب ارشد خان چائے والا نہیں بلکہ ایک معروف کپڑا بنانے والی کمپنی کے اشتہار میں ماڈلنگ کرے گا۔


ای پیپر